کاروار:27/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)کرناٹکا ہائی اسکول بورڈ نے ایس ایس ایل سی امتحانات کے عارضی اوقات کو جاری کیا ہے۔ جس کے تحت امتحانات 23مارچ سے 4اپریل 2018تک ہونگے ،متعلقہ فیصلے کے خلاف اعتراض یا شکایت سونپنے کے لئے موقع دیا گیا ہے۔
بورڈ نےپہلی مرتبہ امتحانات کا عارضی ٹائم ٹیبل جاری کیاہے۔ ماناجارہاہے کہ مئی کے مہینے میں ودھان سبھا کے لئے انتخابات منعقد ہونے کے امکانات کے پیش نظر بورڈ نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ بورڈ نے ٹائم ٹیبل کو لے کر طلبا، والدین ، اداروں یا کسی کو شکایت ہے تو 24نومبر تک شکایت سونپنے کا موقع فراہم کرنے کی جانکاری بورڈ سےجاری پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔
بورڈ کی ڈائرکٹر سومنگلا وی نے بتایا ہے کہ شکایات موصول ہونےکے بعد ہوسکتاہے اوقات کچھ ترمیم ہو۔ عارضی اوقات کے مطابق امتحانات کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔
تاریخ مضامین
23 مارچ 2018 کنڑا اور فرسٹ لنگویج
24مارچ اکنامکس
26مارچ حساب اور سوشیل سائنس
28مارچ انگریزی اور کنڑا سکینڈلنگویج
31مارچ سائنس۔ پالیٹکل سائنس
02اپریل ہندی۔ تھرڈ لنگویج
04اپریل سماجی سائنس